ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک ہفتہ کے بعد لالو کی ضمانت پر فیصلہ- لالو اور سی بی آئی کے ریکارڈ میں 28 دن کا فرق

ایک ہفتہ کے بعد لالو کی ضمانت پر فیصلہ- لالو اور سی بی آئی کے ریکارڈ میں 28 دن کا فرق

Sat, 13 Feb 2021 11:15:01    S.O. News Service

رانچی،13؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا یافتہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کو ضمانت کیلئے انتظار کرنا پڑے گا- جمعہ کے روز لالو پرساد کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے لالو پرساد کی عدالتی تحویل کا ریکارڈ پیش کیا-

انہوں نے بتایا کہ لالو نے 28 ماہ 29 دن جیل میں گزارے ہیں، ان کی نصف مدت پوری ہوچکی ہے،جبکہ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کی عدالتی تحویل کا حساب کتاب درست نہیں ہے- اس نے صرف 27 ماہ 6 دن ہی ٖجیل میں گزارے ہیں - دونوں فریقوں نے عدالت کو دیئے گئے حراست میں 28 دن کا فرق تھا - بعدازاں عدالت نے 19 فروری کو اس معاملہ پر تفصیلی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کی- یہ دمکا خزانے کا معاملہ ہے،جس میں لالو یادو کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی -

لالو پرساد یادو کے وکیل پربت کمار نے کہا کہ لالو یادو ضمانت پر رہا ہونے جارہے ہیں - سی بی آئی جتنے دن ہوسکے، اسے لمبا کھینچ رہی ہے -سی بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ آرڈر شیٹ بھی دیں گے- جس دن وہ جیل گئے، جیل سے باہر نکلے ہیں، تمام دستاویزات دی گئی ہیں - جیل انتظامیہ کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ کتنے دن جیل میں رہے ہیں -


Share: